17 اکتوبر سے پنجاب کے تمام سکولوں کے نئے اوقات کارکا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ نئے اوقات کار کے مطابق بوائز سکول کی ٹائمنگ صبح 8:30 تا دوپہر 2:30 بجےاور جمعہ کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:00 ہوگی۔ اسی طرح گرلز سکول کی ٹائمنگ صبح 8:15 تا دوپہر 2:15 ہوگی اور جمعہ کو 8:15 تا دوپہر 11:45 ہوگی۔ انصاف آفٹر نون سکولز کی ٹائمنگ صبح 8:00 تا دوپہر 12:30 پہلی شفٹ اور دوپہر 1:00 تا شام 5:30 دوسری شفٹ ہوگی۔
