470

گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر1 کالا گوجراں جہلم میں ایک عظیم الشان محفل بسلسلہ جشن میلاد النبی ﷺ منعقد ہوئی

گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر1 کالا گوجراں جہلم میں ایک عظیم الشان محفل بسلسلہ جشن میلاد النبی ﷺ منعقد ہوئی۔ محفل کی صدارت رئیس مدرسہ جناب راجہ مختار احمد صاحب نے کی۔ نقابت کے فراںٔض جناب حافظ طارق جاوید صاحب نے سرانجام دیے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ محتلف مراحل میں اساتذہ اور طلباء نے بھر پور شرکت کی۔ طلباء نے اکیلے اور گروپ کی شکل میں ہدیہ نعت رسول مقبول ﷺ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ پیارے نبی ﷺ کی سیرت پر بچوں نے احسن انداز میں تقاریر کیں۔اسکول هذا کے محترم استاد سید شاہد اکرام صاحب نے ہدیہ نعت حضور اکرم ﷺ کی بارگاہ میں پیش کی۔ اساتذہ نے بچوں کی تربیت کے پیشِ نظر پیارے رسولﷺ کے اخلاق کریمہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ یاسر محمود خان صاحب نے نبی رحمت للعالمین اور نبی پاک ﷺ کی نسبت کے موضوع پر طلباء سے خطاب کیا۔ محمد انور سہیل صاحب نے سیرت النبی ﷺ پر عمل کرنے اور باعمل مسلمان بننے کا درس دیا۔ محترم عارف راحیل صاحب نے میلادالنبیﷺ کے واقعات سے سب کے قلوب منور فرمائے۔ جناب وحید حیدر صاحب نے نبی پاک ﷺ کے اخلاق کریمہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ اساتذہ نے بچوں کو یہ بات باور کروائی کے کامیابی کے لیے سیرت النبی ﷺ بہترین نمونہ ہے۔ محفل کے اختتام پر حافظ طارق جاوید صاحب نے اللہ کے حضور اسکول کے طلباء، اساتذہ، جملہ سٹاف اور ملک پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعاکی! طلباء کے لیے تبرک کا انتظام بھی کیا گیا۔ انتظامی امور جناب جبران محمود صاحب اور جناب کلیم اللہ صاحب نے بڑے منظم انداز میں سرانجام دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں