85

پنجاب یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز فیکلٹی آف لاء کے داخلوں کاشیڈول جاری

پنجاب یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز فیکلٹی آف لاء کے داخلوں کاشیڈول جاری کردیا گیا۔ یہ داخلے پنجاب یونیورسثی کے پوسٹ گریجویٹ سکول آف لیگل سٹڈیز، فیکلٹی آف لاء نیوکیمپس میں کیے جائیں گے۔ ان ڈپلومہ پروگرامز میں اہلیت کامعیار بے اے، بی ایس سی، بی کام یا ان کے مساوی تعلیم رکھنے والے طلباء ہوں گے۔ ڈپلومہ کلاسز ہفتے میں دو دفعہ شام کے اوقات میں ہوا کریں گی۔ آن لائن داخلہ فارمز یونیورسٹی کی ویب سائیٹ http:admissions.pu.edu.pk پرموجودہیں جو مورخہ 11-11-2022 سہ پہر 4:00 بجے تک Rs.500 کی ادائیگی پر submit ہونگے۔ اسکے بعد اس اپیلکیشن فارم کوپرنٹ کرکے اس کے ساتھ جمع شدہ چالان فارم اور متعلقہ ڈاکومینٹس کو ڈپلومہ آفس، پوسٹ گریجویٹ سکول آف لیگل سٹڈیز، فیلٹی آف لاء نیوکیمپس لاہورکوبھجوانا ہوگا۔ نئی کلاسز کاآغاز 14-11-2022 سے ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.