69

پنجاب یونیورسٹی میں ذہنی صحت سے آگاہی کا دن منایا گیا

ذہنی صحت کے حوالے سے شعبہ کلینککل سائیکالوجی پنجاب یونیورسٹی میں ذہنی صحت کے آگاہی کا دن مورخہ 10اکتوبر کو منایا گیا۔ اس سلسلے میں فیکلٹی اور طلبہ نے پنجاب یونیورسٹی میں چار مختلف جگہوں پر آگاہی کیمپ کاانعقادکیا۔ جن کا مقصد لوگوں کو ذہنی صحت اور مختلف ذہنی امراض کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر صائمہ دائود نے تمام آگاہی کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور طلبہ کو ان کی کاوشوں کو سراہا۔ اس حوالے سے لوگوں میں معلوماتی کتابچے بھی تقسیم کیے گئے۔ اس کے علاوہ کیمپ میں آنے والے لوگوں کی دلچسپی بڑھانے کے لئے طلبہ و طالبات نے مختلف سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا تاکہ لوگ گرمجوشی سے متوجہ ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں