وفاقی وزارت تعلیم کارکردگی کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر۔ وفاقی وزیر تعلیم کی سربراہی میں وزارت تعلیم کی ٹیم نے تعلیمی اصلاحات، یکساں قومی نصاب ، کورونا میں قومی سطح پر فوری لائحہ عمل ترتیب دینے اور عملدرآمد کرنے ، فاصلاتی تعلیم میں اہم پیش رفت پر موثر کام کیا ۔
