70

نوجوان کسی بھی معاشرے کا وہ حصہ ہوتا ہے کہ جو سماج پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت سے بھر پور ہوتا ہی: اسامہ محمود ہالیچوی

چونکہ نوجوانان مستقبل کے معمار ہوتے ہیں اور انہوں نے تمام ذمہ داریوں سے عہدہ براں ہونا ہوتا ہیں اس لیے ان کی تعلیم وتربیت اہم ترین فریضہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جے ٹی آئی یونٹ شہید اسلام قریشی گوٹھ کے زیر اہتمام نیو پاکستان ہوٹل کے ہال میں منعقدہ تقریری مقابلہ بعنوان (محسن انسانیت ؐ ) تقریب میں بطور مہمان خاص اپنے خطاب کے دوران کیا تقریب میں جے یو آئی یونٹ شہید اسلام کے سیکریٹری جنرل و مہتمم حافظ غلام اللہ بروہی ،صدر یونٹ قاری محمد معاویہ سکھروی،سیکریٹری جنرل محمد اویس شیخ،قاری محمد علی،قاری مسرور ،محمد مدثر ،قاری امان اللہ سمیت سیاسی،سماجی ،صحافی،وکلاء برادری سمیت علماء کرام نے شرکت کی تقریری مقابلے میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ نے حصہ لیا اور محسن انسانیت ؐ کے حوالے سے اپنی خصورت تقریر پیش کیں اور شرکاء سے خوب داد اور مہمان گرامی سے بہترین پوزیشن حاصل کرنے پر انعامات بھی وصول کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان گرامی کا مزید کہنا تھا کہ طلباوطالبات اسوہ حسنہ کی پیروی کرکے زندگی میں فلاح پا سکتے ہیں آقا دو جہاں حضور اکرم ﷺ کی ولادت باسعاد ت ہمارے لئے باعث نجات ہے ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر انسانیت کی خدمت کرنے سے اللہ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے آقائے دوجہاں کی عظمت اور رحمت کل عالم میں پھیلائی ہے، آپﷺ کو دو جہانوں کیلئے رحمت بناکر بھیجا گیا، اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کے دلوں سے عشق رسولﷺکو کسی صورت ختم نہیں کرسکتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں