88

نوجوان ملکی ترقی کا سب سے بڑا وسیلہ ہیں، محمد فائق شاہ

محمد فائق شاہ نے عوامی فورم پر براہ راست سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کی ترقی کا سب سے بڑا وسیلہ ہیں، انہوں نے متحد ہو کر منزل کا فیصلہ کر لیا تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں روک نہیں سکتی، عوامی فورم پر سب سے زیادہ سوالات نوجوانوں نے کیے، جو تعمیری سیاست اور پاکستان کی خوشحالی چاہتے ہیں۔محمد فائق شاہ نے کہا کہ نوجوان جمہوری اور قانونی انداز میں قیادتِ اور اختیار کیلئے آگے بڑھیں بورڈ برائے حکمت و ایمانداری (بی ڈبلیو ایچ ) جو تمام طبقات پر مشتمل بورڈ ہوگا اس میں شامل ہو کر ایک پاکستان کیلئے جدوجہد کریں، گروہی، علاقائی اور برداری کے تعصبات سے بالاتر ہو کر، ’’ایک سفر، ایک منزل‘‘پر متحد ہو جائیں، سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کیلئے نوجوانوں کو تقسیم کرتی اور روشن مستقبل کا لالچ دے کر دھوکہ دینی ہے،امن ترقی پارٹی اختیار ہی انہیں دے کر مسائل اور انصاف کے حصول کا قیادت سونپ رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.