52

معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے شان فوڈز اور دی سٹیزن فاؤنڈیشن کا اشتراک

کھانوں اور مصالحہ جات کی صنعت کے مشہور و معروف نام شان فوڈزنے غریب اور مستحق بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے کام کرنے والی غیرمنافع بخش تنظیم دی سٹیزن فاؤنڈیشن(ٹی سی ایف) کے ساتھ اشتراک کر لیا ہے تاکہ کراچی کے علاقے دیہہ ریڑھی میں واقع ان کے ایک اسکول کو اسپانسر کرکے اس مقصد کی حمایت کی جا سکے۔اقوام متحدہ کے گلوبل کمپیکٹ کے دستخط کنندہ کے طور پر شان فوڈز اقوام متحدہ کے بیان کردہ پائیدار ترقی کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے۔ معیاری تعلیم کے پائیدار ترقی کے اہداف پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے شان فوڈز نے پہلے ایک دی سٹیزن فاؤنڈیشن اسکول میں زیر تعلیم 25 بچوں کی کلاس کو پورے سال

ایک ترقی پسند معاشرے کے اہم ستونوں میں سے اور اسی لیے یہ ہمیشہ سے ہماری توجہ کا مرکز رہا ہے اور اس کے لیے ہم کام بھی کر رہے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اپنی تمام اجتماعی کوششوں کے ذریعے ہم ملک کے ہر بچے کی معیاری تعلیم تک رسائی کو یقینی بنائیں گے اور ایک خوشحال پاکستان کا خواب پورا کر سکیں گے۔‘‘دی سٹیزن فاؤنڈیشن میں اسٹریٹیجک پارٹنرشپس اور کمیونٹی آؤٹ ریچ کے جنرل منیجر اسفند یار عنایت نے شان فوڈز کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ’’ معیاری تعلیم ہر شہری کا ناقابل تردید حق ہے اور ہمارا مقصد ہے کہ اپنی قوم کو بااختیار بنانے کے لیے اپنے لوگوں کے اس حق کو پورا کیا جائے، دی سٹیزن فاؤنڈیشن ہمارے مشن کی تکمیل اور ہمارے بچوں اور ہمارے معاشرے کی بہتری میں تعاون کے لیے شان فوڈز کی تہہ دل سے شکر گزار ہے۔

‘‘معاشی ترقی میں معاون اور سماجی معیار کو بہتر بنانے کے لیے سرگرم شان فوڈز ضرورت مند افراداور معاشرے کی بہتری کے لیے کوششیں کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ایسے اقدامات میں سرگرم عمل ہے جو معاشرے پر زیادہ سے زیادہ مثبت اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

تک مفت تعلیم کے حصول میں مدد کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں